وجئے پورا:16/اگست(ایس او نیوز) ریاستی وزیراعلیٰ سدارامیا 18اگست کو الماٹی ڈیم میں دریائے کرشنا کی پوجا کریں گے ۔یہ پوجا ، ڈیم کی سطح میں پانی کی سطح مکمل ہونے کے بعد کی جائے گی۔کرشنا باگیہ جل نگم لمیٹید(کے بی جے این ایل) نے یہ بات بتائی۔کے بی جے این ایل کے چیف انجینئراین منجوپا جنہوں نے آج مقام کا دورہ کیا ،کہا کہ سدارامیا کی پوجا کیلئے انتظامات تیزی کے ساتھ جاری ہیں جس کو ''باگیناکا نام دیا گیا ہے ۔پوجا کے بعد وہ تین روزہ نیشنل کنونشن جس کا آج سے آغاز عمل میں لایا جارہا ہے میں شرکت کیلئے وجئے پورا جانے سے پہلے عوام کے مسائل کی سماعت کریں گے ۔الماٹی ڈیم میں پانی کی سطح تقریبا مکمل ہوگئی ہے تاہم ہنوز کوئی دروازے نہیں کھولے گئے ہیں ۔آج صبح اس کی آبی سطح 519.600میٹر رہی ۔ یادگیر ضلع میں نارائن پور ڈیم میں 4900 کیوزک پانی کے بہاؤ کے بعد دریائے کرشنا میں صورتحال خطرناک بنی ہوئی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ 11,752کیوزک پانی چھوڑاگیا ۔اضافی شدہ پانی کی اجرائی ، آبگیر علاقوں میں شدید بارش کی وجہ سے ہوئی۔